پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا عظیم کامیابی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت دینا عظیم کامیابی ہے اور اس دعوت سے پاکستان کاعالمی وقاراورکرداردنیاکےسامنےآیاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ عظیم سفارتی کامیابی اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی کوششوں اورجدوجہدکانتیجہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیرنےجس طرح فلسطینیوں کی ترجمانی کی وه قابل فخرہے۔
طاہراشرفی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اس دعوت کو قبول کرکے پاکستان کے اہل فلسطین کیلئے کردارکوآگے بڑھائیں۔


























Leave a Reply