بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا: ٹرمپ کا انکشاف


بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا: ٹرمپ کا انکشاف

امریکی صدر کی اوول آفس میں گفتگو—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہےکہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور  مستقبل میں مزید کمی کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ان کی بھارتی وزیراعظم مودی سے گفتگو ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اور روس یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا،  بھارت نے تیل کی درآمد میں کمی کی ہے  اور  مزید کمی  کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جلد از جلد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔

خیال رہے کہ 2022 میں روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بھارت نے مغربی دباؤ کے باوجود روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدنا شروع کیا تھا۔

تاہم حالیہ مہینوں میں امریکی دباؤ کے بعد بھارت نے روس سے درآمدات میں بتدریج کمی کی ہے۔

امریکی صدر نے ایک روز قبل بھی روس سے تیل کی خریداری نہ روکنے پر ایک بار  پھر بھارت کو خبردار کیا تھا۔ امریکی صدر  کا کہنا تھا کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو اس پر بھاری ٹیرف جاری رہیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *