پشاور: سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیراستعمال رہیں، گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیارکی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پولیس کو وفاق کی جانب سےگاڑیاں نہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے بلٹ پروف گاڑیوں کو پرانی اور ناقص قرار دیا تھا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پولیس کو نئی گاڑیاں اور مزید سہولیات دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس کو جدید اسلحے سے لیس کیا جائے گا اور صوبے کی پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔


























Leave a Reply