ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کو غیرقانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا


ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کو غیرقانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو کو غیر قانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکا میں فروخت کرنا ہے  جو کہ امریکیوں کی اموات اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ کولمبیا غیرقانونی منشیات کی پیدوار فوری بند کردے رونہ امریکا خود یہ کروادے گا اور ایسا اچھے طریقے سے نہیں ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *