افغانستان نےتمام احسانات فراموش کرتے ہوئےکھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا، شاہد آفریدی

افغانستان نےتمام احسانات فراموش کرتے ہوئےکھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا، شاہد آفریدی

فوٹو: فائل

قومی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ انتہائی افسوس سےکہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان  نے تمام احسانات کو فراموش کرتے ہوئے سرحدوں  پر کھلی  جارحیت کی جس کا ہماری  افواج  نے بھرپور  جواب  دیا۔

ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا اور افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا اور  اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 40 لاکھ  افغان مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا۔ 

افغانستان نےتمام احسانات فراموش کرتے ہوئےکھلی جارحیت کی جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن، افغانستان کو سوچنا چاہیےکہ پاکستان اس کا برادر اسلامی ملک ہے،  لہٰذا  وہ کسی ایسے ملک کے ہاتوں استعمال نہ ہو جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشت گردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے ۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *