گورنرہاؤس کے زیرانتظام لیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈز میں کروڑوں کی مبینہ خورد برد کا انکشاف


کراچی: گورنرہاؤس کے زیرانتظام لیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈز میں کروڑوں کی مبینہ خورد برد کا انکشاف

گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں، لیجنڈ ٹرسٹ کا سیکرٹری، حکومتِ سندھ کا سیکرٹری برائے ثقافت ہوتا ہے: کامران ٹیسوری— فوٹو:فائل

سندھ کے فنکاروں کی مالی مدد کیلئے قائم لیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈ میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے معاملے پرگورنر ہاؤس اور محکمہ ثقافت آمنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق لیجنڈ ٹرسٹ کے نجی بینک میں موجود اکاؤنٹ سے چھ کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے نکلوانے کے انکشاف پر گورنر ہاؤس حرکت میں آگیا اور محکمہ ثقافت سندھ کو تیرہ اکتوبر کو لکھے گئے خط کے ذریعے معاملے کی انکوائری کی ہدایت کرچکا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق محکمہ ثقافت کے ایک مبینہ خط کے ذریعے نجی بینک سے لیجنڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ کی چیک بک جاری کروائی گئی جس کے بعد مختلف چیکس کے ذریعے چھ کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوائی گئی۔ 

اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں، لیجنڈ ٹرسٹ کا سیکرٹری، حکومتِ سندھ کا سیکرٹری برائے ثقافت ہوتا ہے جو بینکنگ امور سمیت ٹرسٹ کے تمام مالی معاملات کا براہِ راست ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہاکہ جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

دوسری جانب وزیرثقافت سندھ ذوالفقار شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری کو لیجنڈ ٹرسٹ کے فنڈ میں چوری سے آگاہ کر دیا ہے اور اس معاملے کی تحقیقات محکمہ اینٹی کرپشن سے کرائی جائے گی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *