
مودی سرکار پر امریکی ٹیرف بھاری پڑگیا، بھارت نے ٹرمپ سرکار کے آگے گھٹنے ٹیک دیے۔
امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف کے بعد بھارت نے امریکی صدر کو روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرادی۔
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ خوش نہیں تھے کہ بھارت روس سے تیل خریدے مگر اب یہ معاملہ طے ہوگیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ بھارت فوری طور پر روس سے تیل کی خریداری نہیں روک سکتا لیکن جلد ہی روک دے گا۔
یاد رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔
اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اچھا تجارتی پارٹنر نہیں ہے، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس طرح وہ یوکرین میں جنگی مشین کو ایندھن فراہم کررہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ بھارت نہ صرف بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اسے فروخت کرکے منافع بھی کما رہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جارہے ہیں۔
امریکی صدر نے ٹیک کمپنی ایپل سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
Leave a Reply