Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 8:19 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • افغان طالبان میں اختلافات بڑھ گئے، سراج الدین حقانی کی دیگر رہنماؤں پر نام لیے بغیر تنقید

حالیہ پوسٹس

  • عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں7 فیصد بڑھ گئیں
  • ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا: رپورٹ
  • عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
  • لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے، فیملی ذرائع
تازہ ترین

افغان طالبان میں اختلافات بڑھ گئے، سراج الدین حقانی کی دیگر رہنماؤں پر نام لیے بغیر تنقید

DAILY MITHAN Oct 16, 2025 0


افغان طالبان میں اختلافات بڑھ گئے، سراج الدین حقانی کی دیگر رہنماؤں پر نام لیے بغیر تنقید

کچھ لوگوں کا جنگ میں کوئی کردار نہیں لیکن وہ فتح اور اقتدار میں واپسی کا کریڈٹ لے رہے ہیں، ایسے بیانات سے باز آجائیں: افغان وزیر داخلہ کا عوامی تقریب سے خطاب— فوٹو: افغان وزارت داخلہ

افغانستان میں برسر اقتدار طالبان حکومت میں اختلافات بڑھ گئے اور ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرنے لگے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں  افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے پکتیکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی قبائل سے ملاقاتیں کیں اور خطاب بھی کیا۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے خود کو انتشار سے بچانے، حکومت اور عوام کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں ماضی میں جہادی دور کی طرح  متحد ہونا چاہیے اور ذاتی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانوں کے لیے مذہب اور وطن دونوں اہم ہیں، مضبوط اسلامی عقیدے کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ عوام کو نرمی کے ساتھ اسلامی اقدار کا احترام کرنے کی طرف راغب کرنا چاہیے۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اسی خطاب کے دوران سراج الدین حقانی نے  نام لیے بغیر دیگر طالبان رہنماؤں پر تنقید کی  اور کہاکہ کچھ لوگوں کا جنگ میں کوئی کردار نہیں لیکن وہ فتح اور اقتدار میں واپسی کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایسے بیانات سے باز رہیں، لوگوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو نظر انداز نہ کریں، اپنے نام پر فتح کا دعویٰ نہ کریں، ان لوگوں کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ ماضی میں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، وہ ڈرونز اور آپریشنز کے خوف سے اپنا گھر نہیں چھوڑ سکتے تھے لیکن اب انہیں شہرت اور حیثیت مل گئی ہے لہٰذا مبالغہ آمیز رویہ طالبان کی قربانیوں اور جدوجہد کو بدنام کر سکتا ہے۔

افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی نے طالبان کی اندرونی تقسیم کو مزید بڑھا دیا ہے اور سراج حقانی کا بیان بھی طالبان امیر ملا ہیبت اللہ کے قریب سمجھے جانے والے افراد سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں7 فیصد بڑھ گئیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا: رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے، فیملی ذرائع
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
پاکستان کی اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی پیش کردہ قرار دادوں کی حمایت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ جیت چکے، ٹرمپ کا ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنانےکا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے، امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واشنگٹن میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور ٹرمپ کا مجسمہ نصب کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی نئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی، خصوصی نام بھی رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آج یومِ پرچم منایا جا رہا ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شپنگ انڈسٹری کی درخواستوں کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سےمنع کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی جوہری پروگرام اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواز پر دنیا میں نئی بحث شروع،امریکی دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں؟ تو 2 منٹ کی اس آسان ورزش کو عادت بنالیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026