مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں ملک سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں: بلاول


مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں ملک سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں: بلاول

آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے اور شہر سے تو ہے ہی نہیں، بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، دنیا کے بڑے ملکوں کے پاس ایسا پروگرام نہیں جو آپ کے پاس ہے: پی پی چیئرمین— فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں ملک سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ غزہ میں بچوں کی نسل کشی کی گئی، غزہ میں صحافیوں ،ڈاکٹرز اور نرسز کی بھی نسل کشی کی گئی، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اورامید ہے غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، امید ہے کہ پوری امت مسلمہ دیکھے گی یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے ، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ خاص طورپر صدر ٹرمپ نے وزیراعظم کو خطاب کی دعوت دی یقیناً یہ سب کو پسند آیا ہوگا۔

بلاول کا کہنا تھاکہ خیرپورکا اکنامک زون دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں موجود ہے، سندھ حکومت نے قائم علی شاہ کے دور میں یہ خصوصی اکنامک زون شروع کیا، یہ سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملک کی کامیابی ہے اور ہمیں اس کامیابی پر فخر ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے اور شہر سے تو ہے ہی نہیں، مقابلہ کسی دوسرے صوبے یا شہر سے نہیں ملک سے ہوتا ہے جس میں ہم نمبر ون ہیں، بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، دنیا کے بڑے ملکوں کے پاس ایسا پروگرام نہیں جو آپ کے پاس ہے، پی ٹی آئی حکومت نے بھی نام بدل کر امداد پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی استعمال کیا۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ موسمی تبدیلی سے جو نقصان ہم اٹھا رہے ہیں اس میں ہمارا ہاتھ نہیں ہے، پی ڈی ایم حکومت کی تاریخ میں یاد رکھا جائےگا کہ لوسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ غریب ممالک کا حق ہے، لوسٹ اینڈ ڈیمج فنڈ کی بدولت سندھ میں بیس لاکھ گھر تعمیر کررہے ہیں، خدا نخواستہ کسی اور سے نہیں سندھ حکومت دنیا سے مقابلہ کرتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *