امریکی صدر ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا


شرم الشیخ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا۔

مصر میں غزہ امن سربراہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر ثالث ممالک مصر، ترکیے قطر اور امریکا نے دستخط کردیے۔

دستخط کی تقریب کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہاکہ غزہ امن معاہدہ تاریخی ہے، معاہدے کے لیے سب کا شکر گزار ہوں،  سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ معاہدہ بڑی کامیابی ہے، دوست ملکوں کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی طور پر وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل  عاصم منیر  کا بھی شکریہ ادا کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ  نے کہا کہ میں وزیراعظم  پاکستان شہباز شریف اور یہ  کہوں گا کہ میرے فیورٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر جو کہ یہاں موجود نہیں ہیں کا شکریہ ادا کرتاہوں۔

ٹرمپ نے پھر وزیر اعظم شہباز شریف کو خطاب کرنے کیلئے بلایا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے  شرم الشیخ میں مشرکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ  اہم دن ہے انتھک محنت کے بعد غزہ میں امن کیلئے کامیاب ہوئے،  آج غزہ کے لیے اہم اور تاریخی دن ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ  پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا،  امریکی صدر سب سے زیادہ امن نوبیل انعام کے مستحق ہیں، انہوں نے صرف امن ہی نہیں لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں، وہ امن کے علم بردار ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *