دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا، خواجہ آصف


دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا، خواجہ آصف

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ  دہشت گردوں کے لیے کوی نرم گوشہ  اور رعایت  قابل برداشت  نہیں، دہشت گردوں کو  پناہ  دینے والوں کو  بھی حساب  دینا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ 3 سال پہلے افغانستان گئے تھے، ہم نے انہیں کہا آپ کے ملک سے ہمارے ہاں دہشت گردی ہوتی ہے، ان چھ سے سات ہزار افراد کو کنٹرول کریں، انہوں نے جواب دیا کہ آپ ہمیں 10 ارب روپے دیں دہشت گردوں کو مغربی علاقوں میں منتقل کردیتے ہیں،ہم نے پوچھا کیا گارنٹی ہے یہ لوگ مغربی علاقوں سے واپس نہیں آئیں گے؟ اس پر افغان گارنٹی دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک تجویز یہ ہے کہ دو دن کے اندر وفد کابل جاکر بات کرے، وفد کابل جاکر بات کرے کہ اب یہ چیزیں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں، ہمیں من حیث القوم اس دہشت گردی کے خلاف کھڑاہونا ہوگا، جو دہشت گردوں کی مذمت نہیں کرتے یہ بات قابل قبول نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کسی علاقے سے نکل کر افواج کونقصان پہنچاتے ہیں انہیں اس کا حساب دینا ہوگا،دہشت گردوں کے لیے کوی نرم گوشہ اور رعایت قابل برداشت نہیں، دہشت گردوں کو پناہ دینے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا، اس سب میں کولیٹرل ڈیمج بھی ہوگا۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیں آکر مبارک باد دیتے ہیں، جو کردار فوج نے پاک بھارت جنگ کے دوران ادا کیا اس پر لوگ مبارک باد دیتے ہیں، پاکستان اور فوج کی عزت و وقار سب سے آگے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *