
پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تقریب کو سو- شی ویڈنگ قرار دے دیا۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے گزشتہ برس ستمبر میں بزنس مین عدیل احمد کے ہمراہ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔
بتایا گیا تھا کہ جویریہ عباسی کا نکاح رواں برس 15 مارچ کو ہوا تھا جس کی چھوٹی سی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی۔
اداکارہ کے مطابق ان کی شوہر عدیل سے پہلی ملاقات ایک دوست کے گھر کھانے پر ہوئی تھی جہاں ان دونوں کی دوستی ہوئی، شادی کی پیشکش عدیل حیدر کی جانب سے ہی کی گئی تھی۔
تاہم اب اداکارہ نے حال ہی میں ایک شو میں گفتگو کے دوران نکاح سے متعلق بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب ایک سو-شی ویڈنگ یعنی سنی- شیعہ شادی کی تقریب کا امتزاج تھی جس میں دونوں مسالک کے تحت نکاح کیا گیا، یہی وجہ تھی کہ یہ ایک ڈوئل نکاح بن گیا۔
دوران شو اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی پر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب میں ان کے شوہر اور ان کے اپنے خاندان اور دوستوں کی جانب سے تمام مذہبی رسومات کی ادائیگی کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔
اس سابقہ جوڑی کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی جویریہ عباسی نے گزشتہ برس کی ہے
Leave a Reply