Skip to content
  • Friday, 23 January 2026
  • 8:32 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • یو این میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب

حالیہ پوسٹس

  • آخر کچھ افراد کو بار بار نزلہ زکام کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟
  • بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
  • مرد بہت مظلوم ہیں،گھروں میں بہت کچھ سہتے ہیں لیکن بولتے نہیں: طلال چوہدری
  • حکومت پنجاب کا بسنت کے 3 روز عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان
  • اس تصویر میں چھپے شخص کو تلاش کرسکتے ہیں؟
تازہ ترین

یو این میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب

DAILY MITHAN Oct 9, 2025 0


تعصب کی آگ نام نہاد سیکولر بھارت کےنقاب کو جلاچکی: یو این میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب

مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد”اٹوٹ انگ” کبھی نہیں رہا: بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کیاا/فوٹوفائل

اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔

پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ  میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔

پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں  ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں  و کشمیر  بھارت کا نام نہاد”اٹوٹ انگ” کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ  پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام ریاستی دہشت گردی اور سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں کا شکار ہیں، بھارت کے پاس چھپانے کے لیےکچھ نہیں ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی ذرائع ابلاغ کو مقبوضہ علاقے تک رسائی دے،کشمیری عوام کا مطالبہ آزادی ہے، یہ وعدہ اقوامِ متحدہ نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے کیا تھا۔

صائمہ سلیم کے مطابق بھارت کی نام نہاد جمہوریت اب عدم برداشت کے ایک تھیٹرمیں تبدیل ہو چکی ہے، اس تھیٹر میں اسلامو فوبیا اور نفرت کو ادارہ جاتی شکل دے دی گئی ہے، ہندوتوا کے پرچم تلےاقلیتیں خوف کے سائے میں زندگی گزار  رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان زندہ جلانے کا نشانہ بنتے ہیں، مساجدگرائی جاتی ہیں،کلیساجلائے جاتے ہیں، نسل کُشی کے مطالبات اور نفرت انگیز تقاریر معمول بن چکی ہیں، تعصب کی یہ آگ نام نہاد سیکولر بھارت کےنقاب کو جلا چکی ہے۔

پاکستانی مندوب صائمہ سلیم  کا کہنا تھا اس عمل نے تنوع اور اختلافِ رائے دونوں کو خاموش کر دیا ہے، بھارت کا ریکارڈ جارحیت سے بھرا ہوا ہے، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بارہا خلاف ورزیاں کی گئیں، بلا اشتعال حملے، بشمول10مئی کی شکست، جب اس کے جارحانہ عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہوئے اور چھوٹے پڑوسی ممالک کے خلاف اس کی جبری پالیسی ایک ایسے رویے کی نشاندہی کرتی ہے جو جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

بھارت خطے کو عدم استحکام کا شکار اوردہشت گردی کی سرپرستی کررہاہے : پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم

صائمہ سلیم کا کہنا تھا بھارت خطے کو عدم استحکام کا شکار اور دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت جنوبی ایشیا کے امن اور استحکام کے لیےخطرہ بن چکا ہے، جب دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سیلابوں اور خشک سالی سے دوچار ہے، بھارت کی جانب سے آبی وسائل کو ہتھیارکےطور  پر استعمال کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف وززی ہے۔

پاکستانی قونصلر نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنا انسانی وقار کی توہین، پاکستانی عوام کےانسانی حقوق کی پامالی اور اچھے ہمسائیگی کے بنیادی اصولوں سے انحراف بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا بھارت جب تک جموں وکشمرپر قبضہ ختم، جارحیت و ریاستی دہشت گردی کی پالیسی ترک نہیں کرتا، امن خواب رہےگا، پاکستان امن، انصاف اور مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ڈٹ کرکھڑا رہےگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
آخر کچھ افراد کو بار بار نزلہ زکام کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
مرد بہت مظلوم ہیں،گھروں میں بہت کچھ سہتے ہیں لیکن بولتے نہیں: طلال چوہدری
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
حکومت پنجاب کا بسنت کے 3 روز عوام کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں چھپے شخص کو تلاش کرسکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ کے ملبے سے ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد، سانحے کی وجوہات سے متعلق شواہد ملنے کا امکان
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کے بائیکاٹ کی صورت میں کونسی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل ہوگی؟ نام سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
جب طیارہ 30 سے زائد مسافروں کو ائیرپورٹ میں بھول کر پرواز کر گیا
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، ایک بچہ زخمی
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
تیراہ میں آپریشن کا فیصلہ وزیراعلیٰ کےپی کے زیرصدارت اجلاس میں ہوا، حکومت بظاہر مخالفت کررہی ہے: ڈاکٹر عباد
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
قومی کرکٹرز کیساتھ مبینہ مالی فراڈ کا معاملہ، انویسٹمنٹ کمپنی کے مالک کا ردعمل سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
‘آپ کے قانون کی خلاف ورزی کروں گا، 18سال سے کم عمر جوانوں کی شادیاں کراؤں گا’: فضل الرحمان
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
ایلون مسک کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ناقابل یقین پیشگوئی
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
فراڈ سے متعلق خبروں پر پاکستانی کھلاڑیوں کا مؤقف سامنے آگیا
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کا نیا اے آئی فیچر جو اس سرچ انجن کو بدل ے گا
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
سوئی سدرن کا گھریلو صارفین کو گیس کی مکمل فراہمی کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
سول سروس محض ایک ملازمت نہیں یہ عوامی خدمت کی ایک سرمایہ کاری ہے: چیئرمین ایچ بی ایل
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
Headline تازہ ترین
آگ سے متاثرہ گراؤنڈ فلورپر بھی لاشیں موجود ہونیکا خدشہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
تازہ ترین
پاکستانی کرکٹرز کو منافع کی لالچ میں چونا لگ گیا، جعلساز نے کروڑوں ہڑپ لیے
DAILY MITHAN Jan 23, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سندھ حکومت کا اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026