وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا استعفیٰ معمہ بن گیا


وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا  استعفیٰ معمہ بن گیا

فوٹو: فائل

پشاور:  وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا  علی  امین گنڈاپور کا  استعفیٰ معمہ  بن گیا ہے۔

ذرائع  سی ایم ہاؤس کے مطابق علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ  پر کل رات پہنچایا گیا ۔

ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق  سی ایم ہاؤس کے عملے  نے استعفےکی ریسیونگ بھی لی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں۔گورنر نے  اسلام آباد  میں غیرملکی سفیر  سے ملاقات کی اور  پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور  آئینی نکات کو  دیکھ کر دستخط کروں گا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ  اگر  استعفے میں غلطی ہوئی تو  واپس بھیجوں گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کرکے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوایا تھا۔

علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ منصب عمران خان کی امانت تھی جسے واپس کر دیا ہے، نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت حاصل رہے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *