پاکستانی حکام سے اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت کرلی: آئی ایم ایف


پاکستانی حکام سے اسٹاف لیول معاہدے  میں غیرمعمولی پیشرفت کرلی: آئی ایم ایف

فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن اور  پاکستانی حکام نے اسٹاف لیول معاہدے میں غیر معمولی پیشرفت کرلی ہے۔

 ایوا پیٹرووا کی قیادت میں  آئی ایم ایف کی ٹیم نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا، اس دوران پاکستانی حکام کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت دوسرے جائزے اور  ریزیلیئنس کے تحت پہلے جائزے پر بات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  پروگرام پر عمل درآمد  حکومت کے وعدوں کے مطابق جاری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات  میں کئی اہم امور  پر پیش رفت ہوئی جن میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد، افراط زر کو اسٹیٹ بینک کے مقررہ ہدف کے اندر  رکھنے کے لیے محتاط مالیاتی پالیسی شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور  سرکاری اداروں کے دائرہ کار  میں کمی کے ساتھ شفافیت اور گورننس کو مضبوط بنانا بھی بات چیت کا حصہ رہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ بقیہ امور طے کرنے کے لیے پالیسی سطح پر بات چیت جاری رکھی جائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *