مصر کے شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ روکنے کے لیے کافی پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے انقرہ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر آج مذاکرات میں کوئی مثبت نتیجہ نکلا تو جنگ بندی کا اعلان کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ فریقین نے قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بھرپور عزم ظاہر کیا ہے۔
ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے درکار مثبت رویہ دکھا رہے ہیں، طے شدہ تعداد کے مطابق اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ ڈیل پر تیار ہیں لیکن امریکی صدر ٹرمپ اور اسپانسر ممالک اس بات کی ضمانت دیں کہ جنگ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی۔
مذاکرات میں آج قطری وزیراعظم اور امریکی ثالث بھی شامل ہوں گے، امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف، جیئرڈ کشنر اور ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن کی قیادت میں ترکیے کا وفد بھی مذاکرات میں شامل ہوگا ۔






















Leave a Reply