سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ پختونخوا بننے کی راہ میں قانونی رکاوٹ ہے: بیرسٹر عقیل ملک


سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ پختونخوا بننے کی راہ میں قانونی رکاوٹ ہے: بیرسٹر عقیل ملک

سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کی راہ میں قانونی رکاوٹ ہے: بیرسٹر عقیل ملک—فوٹو: فائل 

وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک  نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ پختونخوا بننے کی راہ میں قانونی رکاوٹ ہے۔

بدھ کو سکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سہیل آفریدی کو صوبے کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی موجودہ حکومت میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کیمونی کیشن اینڈ ورکس رہے جبکہ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔

وزیر اعلیٰ پختونخوا کیلئے نامزد کیے جانے کے بعد وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کی راہ میں قانونی رکاوٹ ہے۔

جیو نیوزکے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں  بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو  این سی سی آئی اے نے نوٹس دیا ہوا ہے جو ان کی اسمبلی میں تقریر کو سوشل میڈیا میں تشہیر کرنے کی وجہ سے دیا گیا۔

تاہم پروگرام کیپیٹل ٹاک میں تحریک انصاف کے علی ظفر نے یہ دعوی رَد کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں تقریر کی تشہیر پر سہیل آفریدی کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی ، وہ وزیراعلیٰ بن سکتے ہيں ۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *