Skip to content
  • Wednesday, 11 March 2026
  • 11:58 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بنگلادیش نے چین سے 20 جے 10 سی طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا

حالیہ پوسٹس

  • لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
  • ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے، امریکی اخبار
  • واشنگٹن میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور ٹرمپ کا مجسمہ نصب کردیا گیا
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پی ایس ایل 11 کی نئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی، خصوصی نام بھی رکھ دیا گیا
تازہ ترین

بنگلادیش نے چین سے 20 جے 10 سی طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا

DAILY MITHAN Oct 8, 2025 0


بنگلادیش نے چین سے 20 جے 10 سی طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا

فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلادیش نے اپنی فضائیہ کو جدید بنانے اور قومی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے چین سے 20 جدید جے 10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاہدے کی کل مالیت تقریباً 2 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگی جس میں طیاروں کی خریداری، پائلٹس کی تربیت، طیاروں کی دیکھ بھال اور دیگر متعلقہ اخراجات بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ خریداری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کے تحت مالی سال26-2025 اور 27-2026کے دوران مکمل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ادائیگیاں 36-2035 تک 10 سالہ اقساط میں کی جائیں گی۔

چینی جریدے گلوبل ٹائمز کے مطابق جے 10 سی فورتھ جنریشن ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جو فضائی اور زمینی اہداف کے خلاف مختلف نوعیت کے مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

یہ طیارہ آواز کی رفتار سے 2.2 گنا زائد (تقریباً 2 ہزار 415 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کرسکتا ہے اور اس کا آپریشنل رینج 1850 کلومیٹر ہے۔ یہ طیارہ  200 کلومیٹر تک کے فاصلے پر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور ڈرونز و دیگر طیاروں کے ساتھ مربوط آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے دفتر کا کہنا ہے کہ ہر طیارے کی بنیادی قیمت 6 کروڑ ڈالر مقرر کی گئی ہے جس کے مطابق مجموعی بیڑے کی قیمت 1.2 ارب ڈالر بنتی ہے جبکہ اضافی اخراجات تربیت، آلات اور نقل و حمل پر خرچ کیے جائیں گے۔

بنگلادیشی حکومت نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

خیال رہے کہ مئی میں پاک بھارت فضائی جنگ میں پاکستان کی برتری اور جے 10 سی طیارے کی بہترین کارکردگی کے بعد کئی ممالک نے اس طیارے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق فی الحال بنگلادیشی فضائیہ کے پاس 212 طیارے موجود ہیں، جن میں سے 44 لڑاکا طیارے ہیں۔ ان میں 36 چینی ساختہ ایف7 طیارے، 8 روسی MiG-29B کثیر المقاصد لڑاکا طیارے اور Yak-130 لائٹ اٹیک ائیرکرافٹ بھی شامل ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے، امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
واشنگٹن میں بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین اور ٹرمپ کا مجسمہ نصب کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل 11 کی نئی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی، خصوصی نام بھی رکھ دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائلوں کا تجربہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آج یومِ پرچم منایا جا رہا ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شپنگ انڈسٹری کی درخواستوں کے باوجود امریکا نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کو سکیورٹی فراہم کرنے سےمنع کردیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایرانی جوہری پروگرام اور امریکی و اسرائیلی حملوں کے جواز پر دنیا میں نئی بحث شروع،امریکی دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
ایران کا امریکا میں ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
ہر عمر میں جسمانی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں؟ تو 2 منٹ کی اس آسان ورزش کو عادت بنالیں
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
امریکا میں بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی سرمایہ کاری سے نئی آئل ریفائنری قائم کی جارہی ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
19 مارچ کو غروب آفتاب کے وقت شوال کے چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی: سپارکو
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
نیند کے دوران رال بہنا کسی سنگین بیماری کی علامت تو نہیں؟
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو طلب
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
’والدہ نے کہا تھا اچھے دن آئینگے‘، قومی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنیوالے معاذ صداقت آبدیدہ ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
اس خاتون کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں پی ٹی آئی کو امریکی قونصل خانے پر حملے سے جوڑنے والی ویڈیو AI سے تیار کی گئی ہے
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ کا ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
Headline تازہ ترین
تیندوے کے حملے میں ایک شخص ہلاک
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026