پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا پرومو ریلیز کردیا گیا جو سوشل میڈیا پر خاصہ مقبول ہورہا ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کا پرومو “Mate We Are Ready ” ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پرومو میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی دکھائی گئی ، جس پر بھارتی کافی نا خوش ہیں۔
پرومو میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھی دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا، پہلا میچ 29 جنوری ، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا یکم فروری کو لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ کی تیاریاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہیں، کھلاڑی فیلڈ نگ ، بولنگ اور بیٹنگ کی بھرپور پریکٹس کررہے ہیں۔


























Leave a Reply