بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ تقریباً 3 ماہ گزر چکے ہیں لیکن انہیں بشریٰ بی بی کی خیریت سے متعلق کوئی حال احوال معلوم نہیں۔
مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ جب بھی گھر کی گھنٹی بجتی ہے تو ان کی والدہ یہ سمجھتی ہیں کہ شاید بشریٰ آ گئی ہو، مگر پھر انہیں یاد آتا ہے کہ وہ جیل میں ہیں۔
مریم ریاض وٹو کے مطابق والدہ یہ کہہ کر خود کو تسلی دیتی ہیں کہ انہوں نے بشریٰ کو اللہ کے سپرد کر دیا ہے اور اگر اس زندگی میں ملاقات نہ ہو سکی تو آخرت میں ضرور ہوگی۔
مریم ریاض وٹو نے لکھا کہ وہ یہ بات کسی ہمدردی کے حصول کے لیے نہیں لکھ رہیں بلکہ اس لیے کہ لوگ جان سکیں کہ ان کا خاندان کس اذیت سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بشریٰ عمران کو اس بات کا علم ہے کہ ان کی والدہ بیمار ہیں مگر انہیں اہلِ خانہ سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
مریم ریاض نے لکھا کہ تقریباً 3 ماہ گزر چکے ہیں اور خاندان کو بشریٰ عمران کی خیریت سے متعلق کوئی اطلاع تک نہیں مل سکی۔
مریم ریاض وٹو نے کہاکہ یہ صرف نا انصافی نہیں بلکہ ظلم ہے اور اس سے بڑا دکھ یہ ہے کہ اس ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔


























Leave a Reply