1967سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے: وزیراعظم


1967سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرق وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے: وزیراعظم

صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے قتل عام رکوانے کے لیےقدم اٹھانے کا وعدہ کیا اور اسے پورا کیا: شہباز شریف کا ایکس پر بیان/ فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ 1967سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے اور رہے گا۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے  اجلاس میں شرکت کے بعد وطن روانگی سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے قتل عام رکوانے کے لیےقدم اٹھانے کا وعدہ کیا اور اسے پورا کیا۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی میں اہم کردار پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی امن کے لیے غیر معمولی خدمات کو سراہتے رہیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ترجیح غزہ پر مسلط نسل کُشی کے فوری خاتمے کی تھی، ہم نے دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اس مؤقف کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزتِ نفس اور خوشحالی پاکستان کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے، 1967سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ فلسطینی ریاست کا قیام پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے اور رہے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *