گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور اور نیویارک کو سسٹر شہرکا درجہ دینے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دونوں شہرمعیشت، تعلیم، اسکل ڈیویلپمنٹ کےتبادلوں میں تعاون کریں گے، نیویارک کے سسٹرسٹی بننے سے نوجوانوں کے لیے نئے تعلیمی و تکنیکی مواقع پیدا ہوں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سسٹر شہر کے درجے سے جدید صنعتوں میں روزگار تک کے پی کی رسائی بہترہوگی۔
نیویارک میئر آفس نےخیبرپختونخوا کابینہ کے معاہدے کا مسودہ گورنر ہاوس بھیجا ہے، میئر آفس نے اس شراکت داری کو عالمی شہری تعاون کی مثبت مثال قراردیا ہے۔
پشاوراورنیویارک کے مابین سسٹر سٹی کا اسٹیٹس قائم ہونے سے دونوں شہروں کے تعلقات بہترہوں گے اوران کے درمیان تعلیم، ثقافت، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے دروازے کھلیں گے۔


























Leave a Reply