Skip to content
  • Saturday, 24 January 2026
  • 12:11 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ’گندم کی خریداری 3500 روپے فی من ہوگی‘، وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی

حالیہ پوسٹس

  • توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویز ے سے متعلق پابندی اٹھالے گا: سلیم مانڈوی والا
  • کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
  • سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: میئر کراچی
  • جو کام نیتن یاہو نہ کرسکا وہ اب امن بورڈ کے نام پرشروع ہوا، علامہ ناصرعباس
  • کراچی میں کڑاکےکی سردی، سب سے سرد علاقہ کونسا رہا؟
تازہ ترین

’گندم کی خریداری 3500 روپے فی من ہوگی‘، وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی

DAILY MITHAN Oct 19, 2025 0


’گندم کی خریداری 3500 روپے فی من ہوگی‘، وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی

وفاقی اور صوبائی حکومتیں تقریباً 6.2 ملین ٹن کے اسٹریٹجک ذخائر حاصل کریں گی، گندم کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی نہیں ہوگی: اعلامیہ— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی۔

ا علامیے کے مطابق نئی گندم پالیسی کے تحت کسانوں کو مناسب قیمت دی جائے گی، حکومت مستحکم ذخائر اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اسٹریٹجک اسٹاک خریدے گی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تقریباً 6.2 ملین ٹن کے اسٹریٹجک ذخائر حاصل کریں گی، خریداری 3500 روپے فی من، گندم کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کی جائے گی،  یہ اقدام مارکیٹ کی مسابقت کو برقرار رکھتے ہوئے کسانوں کو منصفانہ قیمت و منافع کو یقینی بنائے گا، گندم کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی نہیں ہوگی۔

بریفنگ کے مطابق وفاقی وزیر گندم کی نگرانی کی ایک قومی کمیٹی کی صدارت کریں گے، کمیٹی میں تمام صوبوں کے نمائندے شامل ہوں گے، کمیٹی پالیسی اقدامات پر عمل درآمد اور ہم آہنگی کی نگرانی کرے گی اور کمیٹی ہفتہ وار اجلاس کرے گی اور براہ راست وزیراعظم کو رپورٹ کرے گی۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت دی جائے گی،  حکومت مستحکم ذخائر اور کسانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کافی اسٹاک خریدے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم کا کہناتھاکہ پاکستان ایک زرعی معیشت اور گندم کی فصل کلیدی اہمیت کی حامل ہے، گندم پاکستان کے لوگوں کی بنیادی خوراک ہے اور ملک کے کسانوں کے لیے آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، کسانوں کی فلاح و بہتری کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں، کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ گندم پالیسی کیلئے تمام صوبائی حکومتوں، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی، کسان تنظیموں، صنعتکاروں اور کاشتکار برادری کے ساتھ بھی تفصیلی مشاورت کی گئی اور مشاورت کی بنیاد پرحکومت قومی گندم پالیسی 2025-26 کا اعلان کر رہی ہے۔

پالیسی کا مقصد عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنانا ہے، اتفاق رائے پرمبنی پالیسی تیار کرنے میں صوبائی حکومتوں کے تعاون کو سراہتے ہیں، یہ پالیسی زرعی ترقی کو فروغ دے گی، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، پالیسی پاکستانی عوام کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویز ے سے متعلق پابندی اٹھالے گا: سلیم مانڈوی والا
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: میئر کراچی
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
جو کام نیتن یاہو نہ کرسکا وہ اب امن بورڈ کے نام پرشروع ہوا، علامہ ناصرعباس
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
کراچی میں کڑاکےکی سردی، سب سے سرد علاقہ کونسا رہا؟
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
امریکا کی ثالثی میں یوکرین روس مذاکرات کا پہلادور ختم ، آخری دور آج پھر ہوگا
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے نیٹو سے متعلق صدر ٹرمپ کے بیان پر برطانوی وزیراعظم کی تنقید مسترد کردی
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں شدید سردی کی لہر، پارہ 6 ڈگری تک گرگیا
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
غزہ امن بورڈ میں شمولیت فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوانے کیلئے کی، احسن اقبال
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، راستے جلد کھلنے کا امکان
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟ صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سے سوال
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
فائدہ مند یا نقصان دہ؟
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
آتش زدہ عمارت گل پلازہ کو 90 فیصد تک کلیئر کردیاگیا: ڈی سی ساؤتھ
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
گل پلازہ کی تعمیر اور منظوری میں پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا، شرجیل میمن
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے ایران مخالف قرارداد کیخلاف ووٹ دیکر جرأت مندانہ اقدام کیا، ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
خالد مقبول صدیقی کا وزیر اعظم کو خط، آزاد کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ نے قطر میں لڑاکا طیارے تعینات کردیے
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان میں خون جما دینے والی سردی، پائپ لائنوں میں پانی جم گیا
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
مہران ہائی وے پر گاڑی اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کی شہباز شریف حکومت کی معاشی اصلاحات کی تعریف
DAILY MITHAN Jan 23, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا میں اتوارکی رات سے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
پاکستان
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے مکانات گر گئے، رابطہ سڑکیں بند،گاڑیاں پھنس گئیں
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
پاکستان
سندھ حکومت کا اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
DAILY MITHAN Jan 23, 2026