گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
گورنرہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بعض عناصر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،کسی واقعے پر ہم پنجاب حکومت کو قصوروار نہیں ٹھہراتے۔
انہوں نے کہا کہ گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، واقعے کی مکمل انکوائری کی جارہی ہے۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ خاندان کےگھرپہنچے اور کہا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کےکاروبار کی بحالی کا بھی وعدہ کیا اور کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریسکیو اہلکار تاحال ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔


























Leave a Reply