کراچی کے گل پلازہ میں دوران آتشزدگی لوگوں کی باہر کا راستہ تلاش کرنے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں لوگ بڑی تعداد میں راستہ تلاش کررہے ہیں اور ایک خاتون کوپلازہ کے اندر راستہ ڈھونڈتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خاتون نے دکانداروں سے سوال کیا کہ سیڑھیاں کس طرف ہیں؟ دکاندار پلازہ میں شدید دھواں پھیلنے کے باوجود اندر رہے اور ویڈیو میں سانس لینے میں مشکلات کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں لوگوں کو دھویں کے باعث کھانستے ہوئے بھی سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں آگ سے تباہ ہونے والےگل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری ہے، میزنائن فلور سے مزید 30 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد 61 ہوگئی۔
دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ دکان میں بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں جبکہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اب تک دو دکانوں سے 21 باقیات لائی گئی ہيں، ابھی یہ تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ باقیات اکیس افراد کی ہیں یا زیادہ کی ہیں ، ہڈیاں ٹوٹی ہونے کے باعث ڈی این اے سیمپل لینا بھی ممکن نہيں۔

























Leave a Reply