کے پی ٹی کی 380 ایکڑ زمین 10 پیسے فی مربع گز کے حساب سے 2 سوسائٹیز کو دیے جانے کا انکشاف


کے پی ٹی کی 380 ایکڑ زمین 10 پیسے فی مربع گز کے حساب سے 2 سوسائٹیز کو دیے جانے کا انکشاف

یہ زمینیں 1996 اور 2006 میں دی گئی تھیں، یہ زمین شپنگ اینڈ کارگو سرگرمیوں کیلئے مختص تھی: حکام کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ— فوٹو:فائل

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 380 ایکڑ زمین 10 پیسے فی مربع گز کے حساب سے 2 ہاوسنگ سوسائٹیز کو دیے جانے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔ 

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق سال 2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے بتایاکہ یہ زمینیں 1996 اور 2006 میں دی گئی تھیں، یہ زمین شپنگ اینڈ کارگو سرگرمیوں کیلئے مختص تھی، الاٹمنٹ میں ملوث افسران کیخلاف ابھی تک کاروائی نہیں کی گئی۔ 

اس پر شاہدہ اختر علی نے کہا کہ 10 پیسے فی مربع گز سالانہ پر زمین کیوں اور کس قانون کے تحت دی گئی؟ 380 ایکڑ زمین تو کافی زیادہ ہے، یہ الارمنگ صورتحال ہے۔

سیکرٹری میری ٹائمز نے بتایا کہ یہ معاملہ عدالت میں چلا گیا، سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ کے پی ٹی زمین ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے نہیں دے سکتی، سارا ریکارڈ آڈٹ حکام سے شیئر کیا گیا ہے، وہ ریٹ واقعی کم تھا، یہ زمین سی بیڈ تھا اوپر پانی تھا، سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے پر اسٹے آگیا۔

چیئرمین کے پی ٹی نے کہا یہ زمین موجود نہیں تھی، اس کو ڈیویلپ کیا۔ کمیٹی نے معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہدایت کردی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *