وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہےکہ انہیں کل وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دعوت ملی ہے، صوبےکے مسائل کا مقدمہ رکھوں گا۔
خیبرامن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق نے ماضی میں آئی ڈی پیز کے اربوں روپے ہڑپ کیے، میں نے 4 ارب مختص کیے تو وفاق مجھ پر کرپشن کے الزامات لگا رہاہے، 4 ارب نہیں متاثرین کے لیے 100 ارب روپے دیں گے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام قبائلی اضلاع جاکر اسلام آباد میں دھرنے پر رائے لوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج لگانے کی سازشیں ہو رہی ہیں، مجھے عدالتوں سے نااہل کرایا جائے گا یا راستے سے ہٹا دیا جائےگا۔


























Leave a Reply