کراچی میں گل پلازہ سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔
ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو کے مطابق آج ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا اور عمارت میں جہاں سے سونا ملا وہاں جیولرز کی دکان قائم تھی۔
انہوں نے بتایاکہ ملنےوالا ڈیڑھ کلو سونا دکان کے مالک کے حوالے کردیا گیا۔
دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کا بتانا ہے کہ اب تک 71انسانی باقیات اور لاشوں کے نمونے لیے جاچکے ہیں اور ڈی این اے کی مدد سے 16 افراد کی شناخت مکمل ہوچکی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہوگیا ہے اور ابھی مزید تفصیلات بتانا ممکن نہیں۔
صدر گل پلازہ منیجمنٹ کمیٹی تنویر پاستا کا دعویٰ ہے کہ سانحے میں 10 ارب سے زائد کا نقصان ہوا، کچھ شہدا کی لاشیں نہیں مل رہی ہیں۔
ڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت کا 10 سے 15 فیصد حصہ وہ ہے جہاں اب تک نہیں پہنچ سکے تھے، آج ان حصوں میں بھی سرچنگ کریں گے۔


























Leave a Reply