کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ النجیبی مارکیٹ کے دوسرے فلور پر لگی ہے اور فائربریگیڈ کی 3گاڑیاں آگ پرقابوپانے میں مصروف ہیں۔
مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق عمارت میں کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے، آگ ایک گاڑی میں لگی تھی جس نے دوسری گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
ایسوسی ایشن عہدیدار کے مطابق 15 منزلہ عمارت سے لوگوں کونکالا جارہا ہے، ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت میں پھنسےلوگوں کو نکالنےکےلیےاسنارکل طلب کرلی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل اسی علاقے میں واقع گل پلازا مال میں لگنے والی آگ نے 70 سے زائد زندگیاں نگل لی تھیں۔
اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔


























Leave a Reply