خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر خودکش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب دھماکا شادی کی تقریب کے دوران ہوا۔
ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق نور عالم محسود کے گھرخودکش دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔


























Leave a Reply