پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید کر اس کا نام راولپنڈی رکھ دیا۔
ملتان کی ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا، ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔
اس موقع پر ولی ٹیک کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ رہے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔


























Leave a Reply