Skip to content
  • Sunday, 14 June 2026
  • 7:07 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • جماہی سے دماغ پر مرتب ہونے والے حیران کن اثر کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
  • محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
  • ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
  • عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
  • شارجہ پولیس نے غیر ملکی خاتون کو مبینہ گھریلو تشدد سے بچالیا
Headline تازہ ترین

جماہی سے دماغ پر مرتب ہونے والے حیران کن اثر کا انکشاف

DAILY MITHAN Feb 9, 2026 0


جماہی سے دماغ پر مرتب ہونے والے حیران کن اثر کا انکشاف

ایک تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا / فائل فوٹو

جماہی ایک ایسا عمل ہے جسے دیکھنے یا محض یہ لفظ دیکھنے سے ہی متعدد افراد منہ پھاڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اب تک یہ واضح نہیں کہ اس سے جسم کے اندر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مگر آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جماہی سے دماغ کو تحفظ فراہم کرنے والے سیال کے بہاؤ پر غیرمعمولی اور غیر متوقع اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق کے نتائج سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ آخر انسانوں (اور دیگر متعدد جاندار) کیوں جماہی لیتے ہیں۔

اس تحقیق میں 22 صحت مند افراد کو شامل کرکے ان کے سروں اور گردنوں کے ایم آر آئی اسکین اس وقت کیے گئے جب وہ جماہی لے رہے تھے، گہری سانسیں لے رہے تھے، جماہی روکنے کی کوشش کر رہے تھے یا معمول کے مطابق سانس لے رہے تھے۔

جماہی لینے اور گہری سانسوں کے عمل کے میکنزمز ملتے جلتے ہوتے ہیں تو محققین کو توقع تھی کہ انہیں اسکینز میں ملتے جلتے نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

مگر وہ یہ دیکھ کر نگ رہ گئے کہ گہری سانسوں کے برعکس جماہی ہمارے دماغ سے تحفظ فراہم کرنے والے سیال کو دور لے جاتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ گہری سانس لینے کے مقابلے میں جماہی لینے سے یہ سیال مخالف سمت میں حرکت کرنے لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی توقع بھی نہیں کی تھی کہ ہمیں کچھ ایسا دیکھنے کو ملے گا۔

مگر زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ ایسا ہر فرد کے ساتھ نہیں ہوتا اور خواتین کے مقابلے میں مردوں میں کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ گہری سانس اور جماہی سے دماغ کی خارج ہونے والے خون کا بہاؤ بڑھتا ہے، جس سے تازہ خون کے لیے گنجائش میں اضافہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا کہ جماہی لینے سے دماغ میں خون کا بہاؤ ایک تہائی تک بڑھ جاتا ہے جس سے اس رویے کی ممکنہ وجوہات کے حوالے سے شواہد سامنے آتے ہیں۔

محققین کے مطابق ہر فرد کا جماہی لینے کا اپنا انداز ہوتا ہے اور وہ ہر بار اسی کو اختیار کرتے ہیں۔

البتہ محققین نے اعتراف کیا کہ یہ واضح نہیں کہ جماہی کے باعث دماغ سے حفاظتی سیال کا اخراج کیوں ہوتا ہے اور اس سے کیا اثرت مرتب ہوتے ہیں۔

یہ حفاظتی سیال مرکزی اعصابی نظام کے افعال ہموار رکھتا ہے، غذائی اجزا کی فراہمی اور کچرے کی صفائی کرتا ہے۔

محققین کے خیال میں جماہی دماغی صفائی میں کردار ادا کرتی ہے مگر اس حوالے سے وہ پریقین نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ ہم جان سکیں کہ دماغ اور اعصابی نظام کے حوالے سے جماہی کا کردار کیا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج پری پرنٹ سرور biorxiv میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدےکو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے: وزیرداخلہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے امریکا اور ایران کو ٹیبل پر بٹھایا، اسرائیل کی کوشش تھی تنازع جاری رہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر میر پورکے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
چیف جسٹس کی اجازت سے ججز صرف سیاسی اورڈپلومیٹک فنکشنز میں شمولیت کرسکیں گے، ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
بینک بغیر مصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک یا منجمد نہیں کرسکتے :اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟ ریلیف پیکج کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی پیش رفت، قومی ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سندھ میں چند مقامات پر بارش کاامکان،کراچی میں آئندہ 2 روز کتنی گرمی پڑے گی؟
DAILY MITHAN Jun 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
فیصل آباد اور جھنگ میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات، درجنوں افراد زخمی، خاتون جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026