پولیس مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی


امیر بالاج قتل کیس: پولیس مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی

ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا: ذرائع/ فائل فوٹو ملزم طیفی بٹ

لاہور: پولیس امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان لے آئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا، اس پر ملزم نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی رضا مندی پر دبئی کی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ طیفی بٹ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مرکزی ملزم ہے جسے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فروری 2024 میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا تاہم طیفی بٹ ملک سے فرار ہو گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *