
لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث مذہبی جماعت کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذہبی جماعت کے عہدیدار اور کارکنان کے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے متعدد بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا گیا ہے، منجمد کیے گئے اکاؤنٹس پر تشدد احتجاج کی فنڈنگ میں استعمال ہو رہے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مالی معاونت میں ملوث افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کےگھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔
پولیس کے مطابق سعد رضوی کےگھر سے چھاپےکے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز اور دیگر قیتمی سامان برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ سعد رضوی کےگھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔
Leave a Reply