پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کیلئے بھی براہ راست کوالیفائی کر لیا۔
آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی 8 ٹیموں نے اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ میزبان ہیں جس میں بھی 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان،بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ ،سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا۔
آسٹریلیا نے میزبان ہونے کے ناطے براہ راست کوالیفائی کیا۔
اس کے علاوہ 9 مارچ تک آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی اگلی 3 بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیےبراہ راست کوالیفائی کریں گے۔ان تین ٹیموں میں بنگلا دیش افغانستان اور آئر لینڈ شامل ہیں۔
باقی 8 ٹیموں کا فیصلہ ریجنل کوالیفائرز کی بنیاد پر ہوگا۔
واضح رہے کہ بدھ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔


























Leave a Reply