
پاکستان میں ٹماٹرکی مقامی فصل ختم ہونے کے بعد ایران سے ٹماٹرآنے لگا جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت 500 سے 600 روپے کلوتک پہنچ گئی۔
لاہور ، پشاور میں ٹماٹر کی قیمت 400 سے 500روپے فی کلو ہے۔ کوئٹہ اور کراچی میں ٹماٹر آج کمی کے بعد 350روپے میں فروخت ہونے لگا، گزشتہ روز 500 روپے فی کلو تک میں بیچا گیا تھا۔
جنوبی وزیرستان لوئر، وانا میں 400 روپے جبکہ بلوچستان کے شہر حب میں ٹماٹر 500 روپے بیچا جارہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں اضافہ نئی فصل نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔
اس کےعلاوہ ایران سےکم سپلائی اور افغانستان سے سپلائی متاثر ہونے اور دوسری جانب طلب میں اضافے کی وجہ سے بھی ٹماٹر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب شہری ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اس کی قیمت معمول پر لانےکے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Leave a Reply