وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل حالات سے باہر آچکا ہے اور ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
وزیر اعظم نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر پاکستان پویلین میں پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اب معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری ہورہی ہے، آئی ٹی اور دیگر برآمدات میں حوصلہ افزا ترقی دیکھی گئی، آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات بڑھانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ کامیابیاں ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوئیں، اس کا مطلب سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور تربیت کی فراہمی کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں، نوجوان خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر حصوں میں ملازمتوں کے لیے تیار ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ انسدادِ دہشت گردی میں بھی مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات بھی کی، ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی کوششوں کی تعریف کی۔


























Leave a Reply