لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الزامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنی مالی ذمہ داری بروقت ادا کی، انتظامی اور آپریشنل بے ضابطگیاں ہاکی فیڈریشن کی سطح پر ہوئیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ فیڈریشن نے ویزا درخواستیں تاخیر سے دیں، ویزا درخواستیں غلط معلومات کے ساتھ جمع کرائیں، فیڈریشن کی وجہ سے پوری ٹیم کے ٹکٹس تبدیل کرانا پڑے۔
اعلامیے کے مطابق ٹکٹس کی تبدیلی پر 2 کروڑ 71 لاکھ کا اضافی خرچ پی ایس بی کو برداشت کرنا پڑا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویزا کی غلطیوں کے باعث پیدا ہونے والا اضافی مالی بوجھ 9.7 ملین روپے بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ادا کیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ فیڈریشن کے کام اگر اسپورٹس بورڈ کو کرنے ہیں تو فیڈریشن کا کیا کام رہ جاتا ہے، پی ایچ ایف کے عہدیدار خود دوروں پر جاتے رہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ایچ ایف نے پی ایس بی سے ملنے والے فنڈز کا حساب درست جمع نہیں کر ایا۔


























Leave a Reply