Skip to content
  • Saturday, 24 January 2026
  • 8:58 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک بن چکا ہے: وزیرخزانہ

حالیہ پوسٹس

  • سی سی ڈی کا خوف، اغوا کاروں نے نجی کالج کے سی ای او کو رہا کردیا
  • کراچی کے 3 اضلاع میں عمارتوں کا سروے، 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف
  • ‘غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے’، اسپین کا امریکا کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار
  • ‘چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو 100 فیصد ٹیرف لگے گا’، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی
  • بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر، آئی سی سی کا اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنےکا اعلان
تازہ ترین

پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک بن چکا ہے: وزیرخزانہ

DAILY MITHAN Oct 22, 2025 0


پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک بن چکا ہے: وزیرخزانہ

ورلڈ بینک نے ٹیکس اصلاحات پر ہماری پریزنٹیشن کی تعریف کی، مصرکے وزیرخزانہ نے کہا کہ میں اپنی ٹیم آپ کے پاس بھیجتا ہوں یا آپ اپنی ٹیم بھیجیں: محمد اورنگزیب— فوٹو:فائل

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زيب نے کہا ہے کہ پاکستان اب غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک بن چکا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں انٹرویو دیتے ہوئے  محمد اورنگ زيب کا کہنا تھاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب اور اسموگ کی فریکیونسی بڑھتی جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات معیشت پر بھی پڑتے ہیں، سیلاب کے نقصانات سے قبل جی ڈی پی گروتھ اس سال 4.2 کا اندازہ تھا اور اس سال کے سیلاب سے 80 فیصد نقصان پنجاب میں ہوا، اگر موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کے خطرات سے نمٹا نہ گیا تو ملکی معیشت کو تین ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا منصوبہ ناکام ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں ریلیف اور ریسکیو اپنے وسائل سے کرسکتے ہیں، تعمیر نو کے لیے ضرورت پڑتی ہے تو ہوسکتا ہے ہم عالمی اداروں کے پاس جائیں، ایک سوچ یہ بھی ہے کہ کوئی گرانٹ آتی ہے تو وہ لے لینی چاہیے، قرض لے کر تو ہم نے آگے جاکر واپس ہی کرنا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سرمایہ کاروں نے پیسے بنائے تو بھجوائے ہیں، ورلڈ بینک نے ٹیکس اصلاحات پر ہماری پریزنٹیشن کی تعریف کی، ورلڈ بینک کے سامنے پریزنٹیشن میں بتایا کہ ٹیکنالوجی سے کرپشن میں کمی ہوئی ہے، مصرکے وزیرخزانہ نے کہا کہ میں اپنی ٹیم آپ کے پاس بھیجتا ہوں یا آپ اپنی ٹیم بھیجیں۔

ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال ہول سیل، ریٹیلرز سے ٹیکس کلیکشن سوفیصد بڑھی ہے، شوگر،سیمنٹ ،تمباکو انڈسٹری میں اضافی ٹیکس ریکور کیا گیا، لوئر، مڈل سیلریڈ کلاس کے لیے انکم ٹیکس میں کمی کی گئی، کوشش ہوگی کہ مستقبل میں دیگر سیلیریڈ کلاسز کو بھی ریلیف دیں۔

ایک سوال کے جواب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمپنیاں بعض اوقات اپنے گلوبل فیصلوں کی وجہ سے بھی واپس چلی جاتی ہیں، کچھ کمپنیاں گئی ہیں تو کچھ کمپنیاں پاکستان میں آئی بھی ہیں، کچھ کمپنیاں اس لیے بھی گئیں کہ مقامی کمپنوں کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، ابوظبی پورٹس اور یو اے ای کی دیگر کمپنیاں آرہی ہیں، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 95 ہزار نئے سرمایہ کار آئے ہيں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی استحکام آیا ہے تو دو سال میں ہم نے 4 ارب ڈالر کا بیک ڈراپ نکالا ہے ، چینی کی قیمتوں پر کوشش ہے کہ ڈی ریگولیشن کی طرف جائیں، گندم کی قیمت سے متعلق 2026 میں ڈی ریگولیشن پالیسی کا اعلان ہوگا، ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد گندم کی صوبے سے باہر منتقلی پر پابندی نہیں لگ سکے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سی سی ڈی کا خوف، اغوا کاروں نے نجی کالج کے سی ای او کو رہا کردیا
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
‘غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے کرنا ہے’، اسپین کا امریکا کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے انکار
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
‘چین سے تجارتی معاہدہ کیا تو 100 فیصد ٹیرف لگے گا’، ٹرمپ کی کینیڈا کو دھمکی
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر، آئی سی سی کا اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور گلبرگ میں 19منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی، 3 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
افغانستان میں شدید بارش اور برفباری نے تباہی مچادی، 61 افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
جہاں رشتہ صرف ایک پروفائل نہیں، ایک ذمہ داری ہے
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
طالبان کا فوجداری ضابطہ افغان عدالتی اداروں میں نافذ، ضابطہ غلامی کی حمایت کرتا ہے: انسانی حقوق گروپ
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
جوکووچ نے نئی تاریخ رقم کردی، 400 گرینڈ سلیم میچز جیتنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
اسٹریٹ لائٹ کے کھمبے میں اُگنے والا بانس کا پودا، دیکھنے والے دنگ رہ گئے
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
پاکستان ٹیم ورلڈکپ کھیلنے جائیگی یا نہیں، یہ فیصلہ حکومت کریگی: محسن نقوی
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکار کمال راشد کو پولیس نے حراست میں لے لیا، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
اسرائیل ایران پر حملے کیلئے موقع کی تلاش میں ہے، ترک وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
ماریشس کو چاگوس آئی لینڈز واپس ہونگے یا نہیں؟
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘ایک اور پاکیزہ’میں معاشرتی رویوں کا دہرا معیار بے نقاب، پیکا ایکٹ کا تذکرہ
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
یکم جنوری سے اب تک کتے کے کاٹنے کے 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
Headline تازہ ترین
ایم کیو ایم نے کبھی نہیں کہا کہ 18 ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے: خالد مقبول صدیقی
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
تازہ ترین
بیوی کو گھورنا،طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا جرم قرار، پارلیمنٹ نے قانون منظور کرلیا
DAILY MITHAN Jan 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی کے 3 اضلاع میں عمارتوں کا سروے، 90 فیصد عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات نہ ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا میں اتوارکی رات سے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
پاکستان
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے مکانات گر گئے، رابطہ سڑکیں بند،گاڑیاں پھنس گئیں
DAILY MITHAN Jan 24, 2026
پاکستان
سندھ حکومت کا اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026