کئی قومی کھلاڑی فراڈ کے سبب کروڑوں روپے کی جمع پونجی سے محروم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کےسابق اور موجودہ کرکٹرز کےساتھ مبینہ فراڈ ہوا ہے، کرکٹرز نے مبینہ فراڈ کی کسی پلیٹ فارم پرباضابطہ شکایت درج نہیں کرائی، کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سےبھی مسئلہ حل کرانےکے لیے رابطہ نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹرز نےسابق کپتان کی دیکھا دیکھی میں کاروباری شخص کے ساتھ سرمایہ کاری کی، موجودہ کرکٹرز میں سابق اور موجودہ کپتانوں کےنام بھی شامل ہیں، بعض کرکٹرز نے براہ راست بھی کاروباری شخص کےساتھ سرمایہ کاری کی،کرکٹرز نےاپنےکروڑوں روپےغیر معمولی منافع کےچکرمیں مبینہ طور پردے دیے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹرز کوآغاز میں غیر معمولی منافع بھی ملتا رہا، بعد میں کاروباری شخص منظرسےغائب ہوگیا،کرکٹرزنےچند ہفتےاس متعلق کوششیں کیں، بعض کو کچھ پیسےواپس ملے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹرز کا ایک مشہور ایجنٹ بھی رقم سےمحروم ہونےوالوں میں شامل ہے، فراڈ کرنے والا امریکا میں رہائش پذیرہے جس سےکئی پاکستانی کرکٹر سے دوستی تھی،کرکٹرز کا دعویٰ ہے کہ اس شخص کافون بند ہے، دوماہ سےغیر معمولی منافع کی رقم نہیں مل سکی۔
ذرائع کے مطابق کرکٹرز اصل رقم واپس لینا چاہتےہیں لیکن فراڈ کرنے والےشخص سےرابطہ نہیں ہورہا۔


























Leave a Reply