Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 2:01 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ٹرمپ کی سفارتکاری کے بدلتے اصولوں سے پاکستان نے کیسے فائدہ اٹھایا؟

حالیہ پوسٹس

  • کامسیٹس یونیورسٹی کا اہم سنگ میل، ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی چند سیکنڈ میں تصدیق ممکن
  • پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان لاہور سے گرفتار
  • https://www.geonewsurdu.tv/latest/429763-
  • فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا
  • پاکستان زمبابوے وائٹ بال کرکٹ سیریز کو ری شیڈول کرنے پر غور
تازہ ترین

ٹرمپ کی سفارتکاری کے بدلتے اصولوں سے پاکستان نے کیسے فائدہ اٹھایا؟

DAILY MITHAN Oct 19, 2025 0


ٹرمپ کی سفارتکاری کے بدلتے اصولوں سے پاکستان نے کیسے فائدہ اٹھایا؟

فوٹو: اے ایف پی

امریکی نشریاتی ادارے  سی این این میں شائع مضمون میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور صدارت میں امریکی سفارت کاری کے اصول بدل دیے ہیں  جن سے پاکستان نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی کے بعد عالمی رہنماؤں کے سامنے ٹرمپ نے  آرمی چیف سید عاصم منیر کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنا پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا۔

اس کے بعد ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو اظہار خیال کرنے کا موقع دیا  تو انہوں نے  اعلان کیا کہ وہ ایک بار پھر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کریں گے۔

مضمون نگار  کے مطابق  ایک سال قبل تک ایسے مناظر کا تصور بھی مشکل تھا۔  واشنگٹن نے طویل عرصے تک پاکستان سے فاصلہ رکھا ہوا تھا، مختلف وجوہات کے ساتھ  پاکستان کا چین کا قریبی حلیف ہونا بھی امریکی مفادات کے لیے چیلنج تھا۔

 ٹرمپ نے امریکی سفارت کاری کے اصول بدل دیے 

ٹرمپ سے قبل سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے  اپنی صدارت کے دوران پاکستان کے کسی بھی وزیراعظم سے رابطہ نہیں کیا اور 2021 میں افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد انہوں نے پاکستان کو دنیا کا خطرناک ملک قرار دے کر مزید دوریاں پیدا کیں، لیکن ٹرمپ دوسری بار جب اقتدار میں آئے تو انہوں نے  امریکی سفارت کاری کے اصول بدل دیے۔ اب  پرانے دوست دور ہوگئے اور  مخالفین کے پاس اگر امریکا کو دینے کے لیے کچھ تھا  تو  انہیں قریب کرلیا۔

مضمون نگار کے مطابق  پاکستان نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

پاکستانی قیادت کو  وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کیا جارہا ہے اور  اُنہیں وہ تلخ باتیں سننے کو بھی نہیں ملی ہیں جو ٹرمپ دیگر عالمی رہنماؤں سے کہتے ہیں۔  امریکی دفاعی کمپنی ریتھیون کو پاکستان کو ایمریم میزائل فروخت کرنے کی اجازت مل گئی ہے اور پاکستان نے درآمدی ٹیرف پر بھی کامیاب مذاکرات کیے ہیں اور بھارت سمیت  اپنے دیگر ہمسائیوں کے مقابلے میں کم ٹیرف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ سب پاکستان نے دو طریقوں سے حاصل کیا ہے، ایک تو  قیمتی معدنیات تک ترجیحی رسائی کی پیشکش اور دوسرا  امریکی صدر ٹرمپ کی  تعریف کرکے۔

مضمون نگار کے مطابق پاکستان کی  سفارت کاری کو جہاں  اندرون ملک خوب سراہا جا رہا ہے، وہیں  نظر انداز کیے جانے پر بھارت میں غصے کی لہر ہے، جس کو روسی تیل کی خریداری کے باعث بھاری امریکی ٹیرف کا بھی سامنا ہے۔

 فیلڈ مارشل پاک بھارت جنگ کے بعد سے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے

پاکستان اور امریکا کے درمیان ان بڑھتے ہوئے تعلقات میں اہم کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے جو کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد سے عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

جنگ کے دوران دنیا کو خدشہ ہوا کہ یہ لڑائی  یہ جوہری جنگ میں بھی بدل سکتی ہے، جس پر  ٹرمپ نے دونوں ممالک کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کی اور جب جنگ بندی ہوئی تو انہوں نے اس کا سہرا اپنے سرلیا اور پاکستان نے بھی اس دعوے کی بھرپور توثیق کی اور ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

دوسری جانب بھارت نے سختی سے انکار کیا کہ ٹرمپ نے  جنگ بندی میں کوئی کردار ادا کیا ہے اور کہا کہ یہ معاملہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تھا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے مئی کی جھڑپوں میں بھارتی فضائیہ کے 7 طیارے مار گرائے تھے ، ٹرمپ بارہا اس بات کو دہرا چکے ہیں  جب کہ  بھارت نے کبھی اس بات کو قبول نہیں کیا۔

جنگ بندی کے چند دن بعد جب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ظہرانے میں ملاقات کی تو وہ  بغیر کسی سول حکومت کے نمائندے کے امریکی صدر سے ملنے والے پہلےپاکستانی آرمی چیف تھے۔

 ‘ٹرمپ کو فاتح پسند ہیں،  ہارنے والے پسند نہیں’

امریکا میں  مقیم مصنف اور تجزیہ کار شجاع نواز نے سی این این کو بتایا کہ ٹرمپ کو فاتح پسند ہیں اور وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں ہارنے والے پسند نہیں ہیں،غالباً انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر میں ایک ایسا فاتح دیکھا جو فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینیئر فیلو  مائیکل کوگلمین کے مطابق موجودہ عالمی صورتحال پاکستان کے لیے فائدہ مند ہے، خاص طور پر اس کے جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے اہم فریقوں کے ساتھ قریبی روابط کے باعث۔  پاکستان کی ایران کے ساتھ نسبتاً ہموار سفارتی پالیسی نے بھی امریکا کی نظر میں پاکستان کو ایک اہم کھلاڑی بنایا ہے جو واشنگٹن کا پیغام تہران تک پہنچا سکتا ہے۔

پاکستان ماضی میں بھی امریکا کے لیے سفارتی ثالث کا کردار ادا کر چکا ہے۔ 1971 میں اسلام آباد سے ہی  سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے بیجنگ کے خفیہ دورے کا بندوبست کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں امریکا اور چین کے تعلقات معمول پر آئے۔

 پاکستان کا سب سے بڑا کارڈ کیا ہے؟

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا کارڈ  وہ نایاب معدنیات  (ریئر ارتھ) ہیں جن کی دنیا کو اشد ضرورت ہے، یہ معدنیات  اسمارٹ فونز، ایم آر آئی مشینز  اور جدید ترین جنگی طیاروں میں استعمال ہوتی ہیں۔ اربوں ڈالرز کے معدنی وسائل کے ساتھ پاکستان نے خود کو ایک متبادل مرکز کے طور پر پیش کیا ہے جس نے  ٹرمپ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
کامسیٹس یونیورسٹی کا اہم سنگ میل، ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی چند سیکنڈ میں تصدیق ممکن
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کلیم اللہ خان لاہور سے گرفتار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
https://www.geonewsurdu.tv/latest/429763-
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
فضائی حدود سے متعلق علامہ ناصر عباس کا ویڈیو بیان AI سے تیار کیا گیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان زمبابوے وائٹ بال کرکٹ سیریز کو ری شیڈول کرنے پر غور
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
یوٹیوب میں کی جانے والی ایسی نئی تبدیلی جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا کوئی کرکٹر کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز 2025 نہ جیت سکا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیں گے: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
شاہین آفریدی انگلینڈ میں کھیلی جانیوالی 100 لیگ کے آکشن سے دستبردار، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی سمیت 2 ٹیم آفیشلز کو معطل کردیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی میزائلوں سے اسرائیل میں ہونے والی تباہی کے مناظر سامنے آگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت، پاکستان اسٹاک میں تیزی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا، انداز فحش عمل قرار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھواں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، ایرانی جنرل کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ابلیس کا تعویذ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026