اسمارٹ فونز اب ہماری زندگی کے لیے اہم بن چکے ہیں اور ہر وقت ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اگر اچانک اسمارٹ فون بیٹری دم توڑنے لگے تو لوگوں کے بھی ہوش اڑنے لگتے ہیں۔
درحقیقت لوگوں کو اپنا فون روزانہ کم از کم ایک بار تو چارج کرنا پڑتا ہے۔
مگر ایک ایسا نیا اسمارٹ فون سامنے آیا ہے جسے روزانہ کی بجائے مہینے میں صرف ایک بار چارج کرنے کی ضرورت ہوگی۔
جی ہاں واقعی ایک کمپنی انرجائزر کا نیا اسمارٹ فون پی 30 کے ایپکس کی بیٹری لائف دنگ کر دینے والی ہے۔
اس فون کے اندر 30 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے جو معتدل استعمال اور اسٹینڈ بائی موڈ میں ایک ماہ تک بغیر چارج کیے کام کرسکتا ہے۔
فون کے ساتھ 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے تاکہ بڑی بیٹری کے باوجود اسے کسی حد تک جلد چارج کیا جاسکے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.95 انچ کا ہے جو واٹر اور ڈسٹ پروف ہے جبکہ ڈیوائس کے اندر 12 جی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔
فون کے بیک پر 200 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 50 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمرے دیے گئے ہیں۔
یہ فون جون 2026 کے بعد 399 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

























Leave a Reply