وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی


وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

فوٹو: فائل

اسلا م آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے66 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت263 روپے2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 275روپے 41پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے

مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 181 روپے71پیسے فی لیٹر مقرر کی  گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے مقرر کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *