وزیراعظم اور سہیل آفریدی میں ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی


وزیراعظم اور سہیل آفریدی میں ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز  شریف  اور   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی)  سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک  رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو  وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنےکو تیار ہے۔

دوسری جانب  راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو  میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے مجھے مبارک باد دی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو بتایا کے پی ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، وزیراعظم سےکہا مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، وزیراعظم نےکہا میں پتا کرتا ہوں پھر آپ کو بتاتا ہوں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *