بھارت نے ابھیشیک شرما کی برق رفتار ففٹی کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے گلین فلپس 48 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کیویز کے خلاف بھارتی بولنگ اٹیک نے ابتدا ہی سے دباؤ برقرار رکھا، جس میں جسپریت بمراہ نمایاں رہے۔ بمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بھارت نے 154 رنز کا ہدف صرف 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بھارتی بیٹرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کے بولرز کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ ابھیشیک شرما نے برق رفتار 14 گیندوں پر ففٹی اسکور کی اور صرف 20 گیندوں پر 68 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس کے علاوہ کپتان سوریا کمار یادیو26 گیندوں پر 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ابھیشیک شرما کی 14گیندوں پر ففٹی بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین ففٹی ہے۔
اس سے قبل یووراج سنگھ نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔
بھارت نے 154 رنز کا ہدف 60 گیندوں قبل ہی پورا کیا جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کی ہوم گراؤنڈ پر سب سے بڑی فتح ہے، جبکہ یہ نیوزی لینڈ کی گیندوں کے اعتبار سے سب سے بھاری شکست ہوئی۔


























Leave a Reply