نئے پاسپورٹ میں اب والد کیساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا، نئی بک لیٹس کی چھپائی شروع


نئے پاسپورٹ میں اب والد کیساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا، نئی بک لیٹس کی چھپائی شروع

فوٹو: فائل 

اسلام آباد:محکمہ پاسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ اب نئے پاسپورٹ میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔

محکمہ پاسپورٹس  کے مطابق نئے پاسپورٹس میں جدید سکیورٹی فیچرز کو شامل کیا گیا ہے، ویزا پیجزمیں مختلف صوبوں کی تاریخی عمارات کوپرنٹ کیا جائےگا۔

محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ  اب نئے پاسپورٹس میں والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔ پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت اور ہم آہنگی کے اصولوں کے تحت کی جارہی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹس کے مطابق  وزارت داخلہ کی منظوری سے نئی پاسپورٹس بک لیٹس کی چھپائی شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹس کا کہناہے کہ  فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *