کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی 2000 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 1ہزار 972 روپے اضافے سے 4لاکھ53 ہزار 156 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 5058 ڈالر فی اونس ہے۔


























Leave a Reply