پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے مشال یوسفزئی کےخلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بظاہر لگتا ہے پی ٹی آئی کے خلاف ایک منظم انداز میں مہم جاری ہے، ہم جانتے ہیں کہ سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے پر کس کو دکھ ہوا اور کون ایسا نہیں چاہتا تھا۔
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جس طرح وزیراعلیٰ بنے وہ سب کے سامنے ہے، میں سہیل آفریدی کے ساتھ قانون طور پر کھڑا رہا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ مشال یوسفزئی جن کی ہدایات پر جھوٹ بولتی ہیں وہ ان کی ذمے داری پوری کررہی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ مشال یوسفزئی عمران خان کی خیرخواہ نہیں ہیں۔


























Leave a Reply