مسلم لیگ (ن) کے رہنما و وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، ترقی کا عمل لاہور سے نکل کر اب گاؤں گاؤں تک پہنچ چکا ہے۔
شیخوپورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر)صفدر کا کہناتھاکہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیے بغیر حقیقی تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی کے صوبے پر توجہ دینے کے بجائےکراچی جاکرعوام کوبھاشن دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک ہفتہ لاہورآئیں انہیں معلوم ہوجائےگا ترقی کا عمل ہرگلی اور محلہ تک پہنچ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان دفاعی اور معاشی طورپرایشیاکی مضبوط ترین قوت بننے جا رہا ہے۔
کیپٹن (ر)صفدر کا کہناتھاکہ بسنت میں لاکھوں افرادکی شرکت ثابت کردےگی کہ عوام تفریح چاہتے ہیں، مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، ترقی کا عمل لاہور سے نکل کر اب گاؤں گاؤں تک پہنچ چکا ہے۔


























Leave a Reply