کولمبو: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کی ملاقات ہوئی، سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی اور سیکرٹری دفاع بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔
سری لنکا کرکٹ کی جانب سے محسن نقوی کو کھیل کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں بورڈز نے کرکٹ کےفروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سری لنکا کرکٹ نے کولمبو آمد پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ محبت اورقربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی۔
محسن نقوی نے شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ کاشکریہ اداکیا۔


























Leave a Reply